پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کی تبدیلی سے پارٹی مضبوط ہوگی: اسلم گل

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں وزیراعظم کے مشیر چودھری اسلم گل، اشرف اعجاز گل، دلاور بٹ، اجمل ہاشمی، میاں خالد سعید نے میاں منظور وٹو کو پی پی پی سنٹرل پنجاب کا صدر اور تنویر اشرف کائرہ کو سیکرٹری بنانے کے صدر آصف علی زرداری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پنجاب میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو گی اور عام انتخابات میں بہتر نتائج دے گی۔