پیپلزپارٹی لاہور 4 کا ضلعی صدر مقرر ہونے پر طارق شبیر میو کو مبارکباد

لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی پی پی 155 کے سینئر رہنما محمد لطیف رحمانی، حاجی جاوید، آصف رحمانی، شوکت رحمانی، سلیم شہزاد، سکندر شاہ اور نواز شاہ نے ایم این اے طارق شبیر میو کو ڈسٹرکٹ 4 کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طارق شبیر میو کو ڈسٹرکٹ 4 کا صدر مقرر کرکے صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر لاہور ثمینہ گھر کی نے کارکنوں کے حوصلے بلند کر دیئے، فیصلے سے پیپلزپارٹی پنجاب میں مزید مضبوط ہوگئی۔