پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو 23 اکتوبر سے مرحلہ وار احتجاج کیا جائیگا: سلطان محمود بھٹی، ملک منیر

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پیرامیڈیکل الائنس کے اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ 4سال سے پیرامیڈیکل سٹاف گریڈ01تا17اکے جائز مطالبات پر ابھی تک اُس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ سلطان محمود بھٹی اور صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد نے کی جس میں صوبائی عہدیداروں عاشق غوث، محمد عادل، میاں خالد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 20 اکتوبر تک ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو پہلے مرحلے میں23 اکتوبر کو لاہور کے تمام ہسپتالوں میں مرحلہ وار احتجاج کیا جائے گا۔