پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے 11 لاکھ بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کی: راجہ انور

لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے غریب بچوں کی مفت تعلیم کے فاﺅنڈیشن ایسسٹڈ سکولز پروگرام کے تحت صوبے کے 36 اضلاع میں 11 لاکھ ضرورت مند طلباءوطالبات کو میٹرک تک مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی ہے اس منصوبے کی بدولت تعلیمی پسماندگی کے شکار علاقوں میں شرح داخلہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن راجہ محمد انور نے بورے والہ کے پارٹنر سکولوں کے مالکان کے 25 رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے وفد سے فاﺅنڈیشن ایسسٹڈ سکولز پروگرام کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی منصوبے کی بدولت غریب اور بے آسراءبچوں کی تعلیمی کفالت ممکن ہوئی ہے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے تعلیم سے محروم غریب بچوں کو تعلیمی اخراجات سے بے نیاز کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے فاﺅنڈیشن ایسسٹڈ سکولز پروگرام کے تحت 36 اضلاع میں 2162 سکولوں سے تعلیمی پارٹنر شپ کی ہے۔