پروازوں کی منسوخی اور آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری

لاہور (خبر نگار) شاہین ائر لائنز کی دو پروازیں گزشتہ روز بھی منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے آنیوالی 144 اور کراچی جانیوالی 145 کو منسوخ کیا گیا جبکہ دبئی سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچی ار لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پرواز 658 دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔