پاکستان میں بچوں کی اندرون ملک سمگلنگ، جنسی استحصال اور بچہ مزدوری کے حوالے سے جامع قانونی ڈھانچے کی ضرورت ہے: اقبال ڈیتھو

لاہور (لیڈی رپورٹر) بچوں کے حقوق کی تنظیم سپارک کے نیشنل منیجر اقبال ڈیتھو نے کہا ہے پاکستان میں بچوں کی اندرون ملک سمگلنگ، جنسی استحصال اور بچہ مزدوری کے حوالے سے ایک جامع قانونی ڈھانچے کے قیام کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت تسلی بخش نہیں۔