پاکستان علامہ اقبالؒ کا خواب اور قائداعظمؒ کی تعبیر ہے: اسد عمر

لاہور (لیڈی رپورٹر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور تنظیم کے زیراہتمام مرکزی صدر فرخ حبیب اور پنجاب کے صدر محمد عثمان اور دیگر عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور کے عہدیداروں سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گزشتہ روز پارٹی آفس جیل روڈ پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے زیراہتمام استقالیہ کے مہمان خصوصی اسد عمر تھے، اس موقع پر لاہور کے صدر گلریز اقبال نے لاہور کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن دیئے اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے نظریئے سے ہٹے تو یہ اسد عمر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے پہلے ان کے سامنے کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علامہ اقبالؒ کا خواب ہے، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تعبیر ہے۔