پاکستان آگہی پروگرام: کمپری ہنسو سکول کی طالبات اور معلمات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

پاکستان آگہی پروگرام: کمپری ہنسو  سکول کی طالبات اور معلمات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کی طالبات معلمات نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان شاہراہ قائد اعظمؒ کا دورہ کیا اور تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ایس انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز مجاہد بلاک ماڈل ٹاﺅن‘ نائکون ہائی سکول اپر مال‘ سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول پکے کورٹرز مغلپورہ‘ علی پبلک سکول مدنی کالونی درس بڑے میاں‘ مغلپورہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ بوائز ہائی سکول‘ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول وحدت کالونی‘ گورنمنٹ سٹی مسلم لیگ ہائی سکول اور کشمیر جونیئر ماڈل سکول سید مٹھا بازار میں لیکچرز دیئے۔