وسن پورہ میں کم نرخوں پررجسٹریوں کی سہولت فراہم کی جائے:آصف جٹ

لاہور (خصوصی رپورٹر) یونین کونسلر 22 کوٹ خواجہ سعید کے سابق ناظم اور ن لیگ کے رہنما آصف جٹ نے خادم اعلی اور ایم این اے حمزہ شہباز سے مطالبہ کیا کہ وہ سکیم 2 وسن پورہ کے رہائشیوں کو کم نرخوں پر رجسٹریوں کی سہولت فراہم کریں تاکہ 40 سال سے رہائش پذیر لوگ بھی پنجاب حکومت کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔