ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام شان رسالت ریلی آج نکالی جائے گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام گستاخانہ امریکن شیطانی فلم کے خلاف قائد ورلڈ پاسبان علامہ ممتاز اعوان کی قیادت میں شان رسالت ریلی آج 19 اکتوبر بعد نماز جمعہ اڑھائی بجے دن جامع مسجد رحمانیہ عبدالکریم روڈ نزد لاہور ہوٹل نکالی جائے گا۔ مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شان رسالت ریلی میں شرکت وخطاب کریں گے۔