میڈیا کے انارکی پھیلانے کا تاثر غلط ہے: سیمینار

لاہور (پ ر) ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹز، یو ایم ٹی کے زیر اہتمام ”ایتھکس، اورنر شپ اور میڈیا پالیسی“ کے موضوع پر میڈیا سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اینکرپرسن، صحافی حبیب اکرم اور میاں سیف الرحمان مہمان خصوصی تھے۔ طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ عام تصور یہ کیا جاتا ہے کہ میڈیا ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے میڈیا صحیح معنوں میں پاکستان ہی میں واچ ڈاگ کا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہر اس شخص کو پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جو واقعی طور پر کوریج کا مستحق ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایتھکس ایک سیلنگ پروڈکٹ بن چکی ہے جو کہ ہر شعبہ زندگی میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔ میاں سیف الرحمن نے کہا کہ میڈیا کے معاشی مسائل ہونے کی وجہ سے کچھ سچ سامنے آتا ہے مگر زیادہ تر سچ ہی سامنے لایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا قبلہ درست کر لیں تو آپ کو کوئی بھی اپنا آلہ کار نہیں بنا سکتا یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز عابد شیروانی نے کہا کہ جہاں معاشرے کو ایتھکس کا خیال رکھنا چاہئے وہاں پر میڈیا کو بھی بھرپور انداز میں اپنے ملک کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر نمائندگی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا گلیمر سے بھرا پڑا ہے اور اپنی مصنوعات کو بیچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے مگر اپنے ملک کے ہونہار نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر نہیں کیا جا رہا۔ آخر میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز ڈاکٹر عبدالحمید نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پروفیشنلز کو قومی مفاد کو نہ صرف پیش نظر رکھنا ہوگا بلکہ اس بارے میں پائے جانے والے مغالطے کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔