مسلمانوں کی عزت تحفظ ناموس رسالت سے وابستہ ہے:عبدالرحمان مکی

لاہور (سٹاف رپورٹر) گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک حرمت رسول اور جماعة الدعوة کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا۔مجاہد آباد لاہور میں حرمت رسول کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادمیں شرکت کی جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی عزت تحفظ ناموس رسالت سے وابستہ ہے۔ کروڑوں مسلمان تحفظ حرمت رسول کےلئے اپنا خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔