لیاقت علی خان نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کا بھرپور ساتھ دیا: شیخ ا نوارالحق

لیاقت علی خان نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کا بھرپور ساتھ دیا: شیخ ا نوارالحق

لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کانگرسی رہنما¶ں سے معذرت کرتے ہوئے ان پر واضح کر دیا کہ مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ قائد ملت کی 61ویں برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ انوارالحق نے کہا کہ وہ قائداعظم کے دست راست تھے اور قیام پاکستان کے بعد تمام اہم فیصلوں میں انہوں نے اپنے قائد کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کا مکہ بہت مشہور ہوا وہ مکہ لہرا کر ثابت کیا کرتے تھے ہمیں متحد ہونا چاہئے۔ حکمرانوں کو قومی اور ملی امور میں لیاقت علی خان کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ اس موقع پر قائد ملت کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔