لاہور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر گورنر سٹیٹ بنک کو طلبی کے نوٹس جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خاں نے توہین عدالت کی درخواست پر سٹیٹ بنک کے گورنر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ درخواست گزار سابق چیف منیجر سٹیٹ بنک امین الدین نے رٹ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ اُس نے اپنی پنشن میں سات فیصد مہنگائی الاﺅنس شامل کروانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے اس کیس کو نمٹانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔ چھ ماہ گزرنے کے باوجود اس کا معاملہ حل نہیں کیا گیا لہٰذا گورنر سٹیٹ بنک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سٹیٹ بنک کے وکیل نے جواب داخل کروانے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا جس کے بعد فاضل عدالت نے گورنر سٹیٹ بنک کو 23 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔