لاہور میں سینکڑوں جعلی اسلحہ لائسنس بنائے جانے کا انکشاف‘ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام نے جعل سازوں کی چھان بین کیلئے کام شروع کر دیا۔ ڈی سی او کہا کہ 800کے قرےب جعلی اسلحہ لائسنس بنائے گئے جس کے بعد جعل سازوں کی تلاش کے لےے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث پایا گےا تو اس کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ دریں اثناءڈی سی او نے تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے شالامار ٹاﺅن کے مختلف محلوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی شالامار شاہد کلیانی ،یونیسیف کے نمائندے اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔