لاہورہائیکورٹ نےمسلم لیگ ق کےرکن قومی اسمبلی غیاث احمد میلہ کو نااہل قراردینے کے لئے دائردرخواست مسترد کردی

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
لاہورہائیکورٹ نےمسلم لیگ ق کےرکن قومی اسمبلی غیاث احمد میلہ کو نااہل قراردینے کے لئے دائردرخواست مسترد کردی

دوران سماعت درخواست گزارحلقہ این اے پینسٹھ سے ناکام امیدوار محمد خالد لک کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ مسلم لیگ ق کے ایم این اے غیاث احمد میلہ جعلی ووٹوں کے ذریعے انتخابات جیتے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ رکن قومی اسمبلی غیاث احمد میلہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے پاس غیاث احمد میلہ کی مبینہ دھاندلی کے ثبوت موجود نہیں جبکہ لوکل کمیشن نے بھی انتخابی عمل کے شفاف ہونے کی تصدیق کی ہے لہذا درخواست مسترد کی جائے۔جس پر عدالت نے رکن قومی اسمبلی غیاث احمد میلہ کے خلاف دھاندلی کا الزام ثابت نہ ہونے پر درخواست مسترد کر دی جبکہ عدالت نے غلط بیانی کرنے پر الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار اور حلقہ این اے پینسٹھ سے ناکام امیدوار محمد خالد لک سے ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کرے۔