قوم کی نظریں میاں نواز شریف پر لگی ہیں: الیاس خان

قوم کی نظریں میاں نواز شریف  پر لگی ہیں: الیاس خان

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محمد الیاس خان نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک اور قوم کی پسماندگی کو دور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور اپنا اقتدار‘ کرپشن کی خاطر دائر پر لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی کرپشن کے باعث پاکستان کا امیج پوری دنیا میں خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔