علی عدنان کی طرف سے مومن پورہ مسیحی برادری کے قبرستان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کا اعلان

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پی پی 145 کے رہنما چودھری علی عدنان نے مومن پورہ کی مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قبرستان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا اور 1 روپے کی سستی روٹی کے موبائل پوائنٹ کا اعلان بھی کیا۔ جلسے میں صدرِ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خواتین لاہور ناہید بیگ نے خصوصی شرکت کی۔