شہید ملت بانی پاکستان کی جیب کا کھرا سکہ تھے، مسلم لیگ ہا¶س میں سیمینار

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی پر مسلم لیگ ہا¶س میں سیمینار ہوا۔ صدارت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل نے کی۔ ناصر محمود گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظمؒ کی وفات کے بعد نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت دوسرا بڑا قومی سانحہ تھا۔ شہید ملت بانی پاکستانؒ کی جیب کا کھرا سکہ تھے۔ عاجزی و انکساری ان کا طرہ امتیاز تھی۔ سیمینار سے چودھری ممتاز چیمہ، میر افتخار احمد یار، حاجی شکیل، رانا محمد ریاض، سہیل چیمہ، مقصود احمد گجر، شہباز خان، افضال تارڑ، راجہ اظہر، نصیر احمد آرائیں، وسیم رومی، شانی بٹ، عرفان رضا، حافظ عمران نے بھی خطاب کیا۔