سوات کیلئے پی آئی اے کی پروازیں 5 برس کے بعد 5 نومبر سے بحال ہو جائیں گی: ترجمان

سوات کیلئے پی آئی اے کی پروازیں 5 برس کے بعد 5 نومبر سے بحال ہو جائیں گی: ترجمان

لاہور (خبر نگار) سوات کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد بحال ہو رہی ہیں۔ پی آئی اے نے سوات میں سیدو شریف کےلئے اسلام آباد سے 5 نومبر سے اپنی شیڈول پروازیں دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں آزمائشی پرواز اسلام آباد سے سیدوشریف اور واپسی کےلئے 10 اکتوبر کو چلائی گئی تھی۔