دشمن سے زیادہ حکمران پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں: شفقت گوندل

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری شفقت محمود گوندل نے کہا کہ دشمن سے زیادہ نااہل حکمران پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں اقتدار کے ایوانوں میں ہونیوالی ریکارڈ کرپشن قومی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے اگر قومی وسائل میں خیانت کرنیوالے اتحادی حکمران مزید چند ماہ اقتدار میں رہے تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اور شوکت عزیز کی طرح این آر اور زدگان بھی رات کے اندھیرے میں ملک سے بھاگ جائیں گے پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہمارا دشمن ہے ہم اس کے انجام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کرپشن کی گرد اسلام آباد کے درودیوار پر چھائی ہوئی ہے جس دن یہ غبار چھٹ جائے گا اس دن سرمایہ کار جوق در جوق پاکستان دوڑے چلے آئیں گے۔