دستکاری نمائش اور ڈریس ڈیزائننگ مقابلوں کا انعقاد کل ہوگا

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ملک اسلم نے کہا کہ پنجاب یوتھی فیسٹیول کے تحت کل 19اکتوبر کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاﺅن ہال نمبر 1 میں 11 بجے دن دستکاری کی نمائش اور ڈریس ڈیزائننگ کا مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ فیسٹیول کے تحت ڈریس ڈیزائننگ کے مقابلے میں 9 ڈویژنوں میں محکمے کے صنعت زاروں میں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ نمائش میں تمام صنعت زاروں میں تیار کردہ دستکاری کی اشیاءرکھی جائیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ 21 اکتوبر کو ایکسپو سنٹر کے ہال نمبر 3 میں ڈویژنل سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کے مابین 11 بجے دن کھانا پکانے کے مقابلے ہوں گے۔