خواتین کالج باغبانپورہ میں اُردو، انگلش تقریری مقابلوں کا انعقاد

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں چیف منسٹر یوتھ فیسٹیول کے زیرانتظام ڈویژنل سطح کے اُردو اور انگلش تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا، انگریزی مباحثہ کے مصنفین مسز تنویر اختر پوسٹ گریجوایٹ کالج کوپر روڈ، مسز ثمینہ مشتاق اسلامیہ کالج لاہور کینٹ، مسز شمسہ کنول اسلامیہ کالج لاہور کینٹ اور اُردو مباحثہ کے مصنفین ڈاکٹر راحت زہرزہ کاظمی اسسٹنٹ پروفیسر ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، مسز سمیعہ گورنمنٹ کالج داتا نگر، مسز بشریٰ ربانی گورنمنٹ جناح ڈگری کالج لاہور نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ لاہور ڈاکٹر فوزیہ افتخار نے زیربحث عنوان ”انسانی روایات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں“ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ر وایات ترقی کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف علم و فن کا کارواں لیکر چلے ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ تقاریر کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ افتخار نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ انگریزی مباحثہ میں اول پوزیشن سودا ابراہیم پنجاب کالج، سیکنڈ پوزیشن سدرة الاسلام گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد اور تھرڈ پوزیشن ماریہ ذوالفقار گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ نے حاصل کی جبکہ اُردو مباحثہ میں اول پوزیشن شباہت قمر گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور، دوئم پوزیشن عتیقہ واجد پنجاب کالج لاہور اور سوئم پوزیشن سعدیہ اشفاق گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوٹ رادھاکشن نے حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔