جماعة الدعوة کی طرف سے متاثرین سیلاب میں 92 لاکھ کا امدادی سامان تقسیم

لاہور (پ ر) جماعة الدعوة نے عیدالاضحی پیکیج کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 92 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کر دیا۔ امدادی سامان میں آٹا، چاول، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ ہزاروں افراد میں روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فا¶نڈیشن کی طرف سے پچھلے ایک ہفتہ میں اسلام آباد سے 50 لاکھ، فیصل آباد سے 25 لاکھ اور کراچی سے 17 لاکھ روپے کا امدادی سامان سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھجوایا گیا ہے جو ڈیرہ غازی خان، چوٹی زیریں، فاضل  پور، راجن پور، روجھان، کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور، سکھر، اوباڑو، گھوٹکی، جیکب آباد، نصیرآباد، جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، قلعہ سیف اللہ، اوچھ اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ جماعة الدعوة کے رضاکاروں نے عیدالاضحی کی آمد پر امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ ہزاروں رضاکار سڑکوں کے کناروں، نہروں کے پشتوں اور بلندوبالا ٹیلوں پر پناہ لئے متاثرین تک کشتیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں و جیپوںکے ذریعہ اور گھنٹوں سیلابی پانی میں سفر کرکے پکا پکایا کھانا اور امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں۔ فلاح انسانیت فا¶نڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالر¶ف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں کے معمولات زندگی بحال ہونے تک امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔