بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کی بھرپور خدمت کرینگے: آصف ہاشمی

لاہور (پ ر) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک جی کے جنم کی تقریبات کے حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس چیئرمین بورڈ سید آصف ہاشمی کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان سکھ گورود وارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ، وائس چیئرمین چودھری ریاض احمد، سید زاہد حسین بخاری، فراز عباس، حاجی اشرف سمیت فوجی، سول، رینجرز پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت خفیہ اداروں، بینک واپڈا و دیگر انتظامیہ متعلقہ اداروں کے افسران، مختلف شہروں کے ڈی سی او اور ڈی پی اوز نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سید آصف ہاشمی نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں اور مہمانوں کی بھرپور خدمت کریں گے اور اس سلسلہ میں ہم نے دن رات ایک کرکے سکیورٹی سمیت دیگر تمام اہم انتظامی امور مکمل کر لئے ہیں بابا گورونانک جی کی جنم دن کی تقریبات جو کہ 26 نومبر سے شروع ہوں گی جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ سردار شام سنگھ نے کہا کہ ہمارے چیئرمین بورڈ سید آصف ہاشمی اقلیتوں اور سکھوں سے خصوصی محبت کرتے ہیں اور ان کی پرخلوص محبت کی وجہ سے سکھ مسلم دوستی کے رشتے میں بہت مضبوطی آئی۔ آصف ہاشمی نے بتایا کہ سکھ یاتری 25 نومبر کو بذریعہ ٹرین بھارت سے واہگہ سٹیشن پہنچیں گے 26 تا 28 نومبر مین تقریب ننکانہ 27 کو سچا سودا 29 نومبر کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے ہوکر یکم دسمبر کو لاہور واپس آئیں گے اور 3 نومبر تا نارووال جائیں گے جبکہ 10 روزہ یاترہ مکمل کرکے وہ 4 دسمبر کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔