انسدادپولیو مہم، سکول اور متعدد علاقے نظرانداز کر دیئے گئے

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ صحت کی پولیو مہم میں کوتاہیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ماہ بھی سکولوں اور علاقوں کو نظر انداز کردیا گیا۔پولیو مہم مانیٹرنگ کا سسٹم کمزور ہونے کی وجہ بہت سارے علاقے شاہدرہ،کاہنہ اور بندروڑ کی آبادیاں گزشتہ ماہ کی طرح نظر انداز کی گئیں جس کی وجہ اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔دوسری طرف محکمہ صحت نے موقف اختیار کیا ہے کہ بارش کے باعث بعض علاقوںمیں کوتاہی ہوئی ہے جسے پورا کرنے کے لئے آج ٹیمیں بھیج دی جائیں گی۔