اقراءکلب کی پندرہ روزہ نشست کا انعقاد

لاہور (پ ر) اقراءکلب کی پندرہ روزہ نشست حامد ریاض ڈوگر کی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی حافظ زاہد کی تلاوت اور گزشتہ کارروائی پیش کرنے کے بعد سورہ بقرہ کی آیت 10 پر گفتگو کی گئی۔ محمد فیصل سلہریا نے تفہیم القرآن اور تفسیر ابن کثیر کے حوالے پڑھ کر سنائے۔ عبدالمجید ساجد نے کہا کہ ہم جن باتوں کا زبانی اقرار کرتے ہیں عمل سے ان کی تصدیق نہیں کرتے اور یہ بھی منافقت کی علامت ہے حامد ریاض ڈوگر نے آیت کی رو سے منافقین کی نشانیاں بتائیں۔
 نشست کے اختتام پر محمد احمد رضا نے دعاءکرائی۔