ابتدائی تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پانا ممکن ہے: ڈاکٹر خالدہ عثمانی

ابتدائی تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پانا ممکن ہے: ڈاکٹر خالدہ عثمانی

لاہور (پ ر) ابتدائی تشخص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر خالدہ عثمانی سابق پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج گنگا رام ہسپتال نے ”بریسٹ کینسر“ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاعلمی اور غلط طریقہ علاج کے باعث خواتین کی بڑی تعداد اس مہلک مرض کے باعث مر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ لاپرواہی نہ برتیں اور مناسب لباس جو زیادہ چست اور ٹائٹ نہ ہوزیب تن کریں۔