کونسلر ز بھی اختیارا ت کیلئے میدان میں آگئے ،تحریک چلانے کا عندیہ
لاہور(این این آئی) چیئرمنز اور وائس چیئرمنز کے بعد کونسلر ز بھی اختیارا ت کیلئے میدان میں آگئے ۔ذرائع کے مطابق مختلف یونین کونسلز کے کونسلرز نے اختیارات نہ ملنے پر آئندہ چند روز تک تحریک چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی جانب سے ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے ۔جب انتخابات قریب ہوتے ہیں تو پارٹی قیادت ہمارے ساتھ رابطے میں ہوتی ہے اور جب وقت گزر جاتا ہے تو ہمیںکوئی پوچھتا تک نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات ہوئے کافی عرصہ گزر ہوچکا ہے لیکن ہم صرف نام کے ہی کونسلرز ہے نہ ہمارے پاس اختیارات ہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی فنڈز دئیے گئے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل کرسکیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر قیادت آنے والے انتخابات میں ہم سے کوئی نتائج چاہتی ہے تو پھر ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہواتو پھر آئندہ چندر وز تک اختیارات کے حوالے سے ایک تحریک چلائیں گے ۔