نوازشریف آج ایبٹ آباد جلسہ سے خطاب کرینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نوازشریف آج ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا جو عام انتخابات تک جاری رہے گی۔ کالج گرائونڈ ایبٹ آباد میں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی او رسابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید ایبٹ آباد میں سرگرم عمل رہے ہیں۔ دریں اثناء نوازشریف کل سوموار کو لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔