گرین ٹائون: سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی، عمارت کو لپیٹ میں لے لیا

گرین ٹائون: سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی، عمارت کو لپیٹ میں لے لیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے گرین ٹائون کے کمرشل ایریا میں سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ گودام کے اندر آگ لگنے سے سلنڈر پھٹ رہے ہیں جس سے آگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ تیسرے درجے کی ہے۔