ڈینگی کے خاتمے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے:پرویزملک

ڈینگی کے خاتمے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے:پرویزملک

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رُکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کو ڈینگی کی نحوست سے مکمل نجات دلانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی مار سپرے اور نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کے علاج و معالجہ کے متعلق احکامات صادر کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے انسداد کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے اور عوام کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔