پی ایف یو جے کے زیر اہتمام یوم شہدائے صحافت آج منایا جائے گا

لاہور(خبر نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام یوم شہدائے صحافت آج(19نومبر) لاہور سمیت ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر صوبائی دارلحکومت میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم اور کراچی میں پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف کی زیر قیادت بالترتیب فیصل چوک بالمقابل پنجاب اسمبلی اور کراچی پریس کلب کے باہر شام5بجے شمعیں روشن کی جائیںگی۔