پیپلز پارٹی، تحریک انصاف نے راولپنڈی واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں الگ الگ تحاریک التوائے کار جمع کرا دیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار+آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی فائزہ ملک نے راولپنڈی واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں الگ الگ تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔میاں محمودالرشید اور فائزہ ملک نے واقعہ پر الگ الگ تحریک التوائے کار جمع کرائی ہیں۔