پنجاب حکومت کے چار افسروں کا تبادلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکوت نے چار افسران کے تبادلے و تقرری کی احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر خالد محمود رامے کو ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم لگایا گیا ہے۔ سلطان ارشاد کیانی کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد سے ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ اٹک، محمد الیاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اینٹی کرپشن ڈی جی خان کو ٹرانسفر کرکے سپیشل جج کنزیومر کورٹ گوجرانوالہ تقرری کے منتظر مسعود ارشد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان لگایا گیا ہے۔