پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کی طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل نظریاتی یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادباغ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی وحدت روڈ موڑ علامہ اقبال ٹاﺅن‘ سنٹرل کالج آف سائنس اینڈ کامرس وحدت روڈ‘ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جلو موڑلاہور کینٹ‘ گورنمنٹ پرائمری سکول جلو موڑ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ مسلم جونیئر ماڈل مڈل سکول راجگڑھ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ جونیئر ماڈل سکول نیو چوبرجی پارک ‘ عزیز میموریل ہائی سکول شالیمار لنک روڈ اور مدنی آنرز ہائی سکول شالیمار لنک روڈکا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 882 تھی۔