وزیر اعظم کے دوروں پر تنقید ذہنی ناپختگی اور سیاسی دیوالیہ پن ہے: مشاہد اللہ

وزیر اعظم کے دوروں پر تنقید ذہنی ناپختگی اور سیاسی دیوالیہ پن ہے: مشاہد اللہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر تنقید ذہنی ناپختگی اور سیاسی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتی ہے ۔ نوازشریف نے کوئی بھی دورہ محض اپنے استحقاق کی بنا پر نہیں بلکہ تمام دورے انتہائی ضرورت اور ملکی مفادات اور قومی ترجیحات کے پیش نظر کئے ۔ انھوں نے کہا تنقید کرنے والے کیوں بھول رہے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سابق حکمرانوں کے برعکس اپنے ان دوروں میں بچت، سادگی کفایت شعاری اور دوروںکے اخراجات میں ریکارڈ کمی کرکے ایک بڑی مثال قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے تاثر اور قومی وقار کو اپنے ذاتی مفادات مصلحتوں اور بدعنوانیوں کی وجہ سے بری طرح مجروح کیا۔