واقعہ راولپنڈی امن کوششوں کو برباد کرنے کی سازش ہے: جے یو آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے صو بائی امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی اور مر کزی تر جما ن مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر راہنماﺅںمو لا نا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مو لا نا جمیل الرحمن درخواستی ،مو لا نا صفی اللہ ،حافظ اطہر عزیز ،محمد اقبال اعوان نے واقعہ راوالپنڈی کو ملک کی تاریخ کا بد ترین واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ امن کی کوششوںکو بر باد کر نے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس دردنگی کے واقعہ کے اصل چہروں کو عوام کے سامنے لائے اور انھیں سرعام سزا دے انہوں نے کہا کہ بر وقت حالات کا ادارک نہ کیا گیا تو ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔