ملالہ کی کتاب پرپابندی کیلئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا صدر، وزیراعظم کو خط

لاہور (سٹاف رپورٹر + آئی این پی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرکاشف علی مرزا نے ملالہ یوسفزئی کی ’’آئی ایم ملالہ‘‘ کتاب پر ملک بھر میں پابندی لگانے کیلئے صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ کاشف علی مرزا نے کہا کہ ملالہ کی کتاب اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان سے متصادم ہے اور اب صدر مملکت اور وزیراعظم سے بھی ایک خط کے ذریعے درخواست کی گئی ہے کہ اس کتاب پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ کتاب قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے نظرئیے کے بھی خلاف ہے۔ دوسری طرف ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے اپنی بیٹی کی متنازعہ کتاب پر پابندی لگانے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ ہماری شہرت سے جلتے ہیں۔ پاکستان کو شکیل آفریدی کو ہر حال میں امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا۔