مشرف کے کڑے احتساب کا وقت آ گیا ہے: عمران علی گورایہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورایہ نے کہا ہے کہ آمر پرویز مشرف کے کڑے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے۔ ملکی آئین کو حرف غلط کی طرح مٹا کر جمہوریت کی بساط لپیٹنے کا مجرم شخص اپنے انجام سے بچ نہیں سکتا۔ پرویز مشرف نے محض اقتدار کی ہوس کی وجہ سے ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹا اور ملک کو برسوں پیچھے دھکیل دیا۔