مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت جلد کارروائی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست

مشرف کیخلاف  آرٹیکل 6 کے تحت   جلد کارروائی کیلئے سپریم کورٹ  لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  سابق صدر مشرف  کے خلاف آرٹیکل  6  کے تحت جلد کارروائی کے لئے سپریم کورٹ  لاہور رجسٹری  میں آئینی درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست  پاکستان فیڈرل  یونین آف  جرنلسٹس  کے صدر  نے دائر کی۔ درخواست  میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشرف  نے دو بار آئین توڑا  اور آزادی اظہار  رائے پر پابندی  عائد کی۔ مشرف  کے غیر آئینی  اقدامات  کے نتیجے  میں  عالمی سطح  پر پاکستان کی تحقیر ہوئی اور ملک میں نہ صرف جمہوری اداروں کوکمزور کیا گیا  بلکہ صحافیوں  کی زبان بندی کی گئی۔