مزاروں کی آمدنی کسی مافیا کو کھانے نہیں دیں گے: عطا محمد مانیکا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور حال ہی میں وزارت سماجی و بہبود و بیت المال کی وزارتوں سے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے وزارت اوقاف و مذہبی امور حاصل کرنے والے میاں عطا محمد مانیکا نے گزشتہ روز اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر انے ہدایت کی کہ ممبران اسمبلی اور محکمے کے مافیا کسی کو مساجد اور روحانی شخصیات کے بزرگوں کے مزارات سے حاصل شدہ آمدنی میں خورد برد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب بھر میں تمام درباروں پر آنے والے زائرین کی سہولیات میں فوری قابل قدر اضافے اور مساجد کی دیکھ بھال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔