لانیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات شہباز شریف نے ایک گھنٹے سے زائد اہم سوالات کے مدلل جواب دئیے

ہور (خصوصی رپورٹر)  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گزشتہ روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکا نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کورس کے شرکا کو پنجاب اور اہم قومی امور کے حوالے سے50 منٹ  سے زائد خطاب کیا اور بعدازاں شرکا کی جانب سے مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے ایک گھنٹے سے زائد مدلل اور جامع جوابات دئیے۔ کورس کے شرکا جن میں سینئر فوجی و سول افسران شامل تھے، نے وزیراعلیٰ کی اہم امور پر معلومات اور دسترس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کے تمام اہم معاملات کا مکمل ادراک ہے اور جس طرح انہوں نے ان مسائل اور انکے حل کا اعادہ کیا ہے وہ یقیناً قابل تعریف ہے۔