سیاست میں فوج کے کردار کو ختم کرنے کیلئے مشرف کا محاسبہ ضروری ہے: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رکن پنجاب صوبائی اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مشرف کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کاروائی کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔دومرتبہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین توڑنے والا کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔سابق ڈکٹیٹر کی بزدلانہ پالیسیوں کے نتیجے میں آج ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ امریکی نام نہاد جنگ پاکستان کے گلی محلوں میں لڑی جارہی ہے۔پاکستانی قوم مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی بھر پور مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر نے چند ڈالروں کے عوض پاکستانیوں کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کیا۔