راولپنڈی واقعہ میں جاں بحق ہونے والے طلبہ کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے: لیاقت بلوچ

راولپنڈی واقعہ میں جاں بحق ہونے والے طلبہ کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مولانا جلیل نقشبندی، میاں محمد اسلم اور دیگر علمائے کرام شریک تھے ۔ اجلاس میں راولپنڈی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کی جائے۔ بعد ازاں لیاقت بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ کیا اور مولانا اشرف علی مہتمم دارالعلوم سے اظہار تعزیت کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا مدرسے کے جاں بحق ہونے والے افراد اور طلبا کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ تمام دینی جماعتیں مل بیٹھیں اور اس واقعہ پر غور و فکر کریں اور ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں ۔