جے یو آئی (س) واقعہ راولپنڈی پر جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) واقعہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، علماءکرام نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ، شہداءکی پرامن تدفین سے ثابت ہوگیا کہ ظلم اور بربریت کے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور ہمارے لوگوں نے قیادت کے حکم پر قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ جمعیت علماءاسلام (س) جمعہ 22 نومبر کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام (س)کے مرکزی نائب ناظم انتخابات مولانا عاصم مخدوم نے کیا۔