جوتے بنانے والے کارخانوں میں آتشزدگی، 10 مزدور بے ہوش، 3 زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر ) موتی بازار کے علاقہ میں بلڈنگ میں واقع جوتے بنانے والے کارخانوں میں آگ لگنے سے10مزدو ربے ہوش جبکہ لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ آگ لگنے پر تین مزدور چھتوں سے چھلانگ لگانے کے دوران زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ترنم چوک کے سامنے ایک بلڈنگ میں اسلم اور فیاض نامی افراد نے جوتے بنانے کے کارخانے بنا رکھے تھے جن میں35مزدو کام پر موجود تھے کہ آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے آگ نے دونوں کارخانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔