تین روزہ پولیومہم صوبہ بھر میں شروع ہوگئی

لاہور (نیوز رپورٹر) پولیو کے خاتمے کیلئے تین روزہ انسداد پولیو مہم لاہور سمیت صوبہ بھر میں شروع ہوگئی ہے جس میں 4 ہزار سے زائد امدادی ٹیمیں ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد بچوں کوگھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ مہم 20 نومبر تک جاری رہے گی۔