تاج پورہ سکیم میں مخیر حضرات کے تعاون سے روشنی ماڈل سکول کا قیام، بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ کتابیں اوریونیفارم مہیا کی جارہی ہے

لاہور (سٹاف رپورٹر) تاجپورہ سکیم میں مخیر حضرات کے تعاون سے روشنی ماڈل سکول کے نام سے سکول کا قیام عمل میں لایا گیا، اس تعلیمی ادارے میں طلباءو طالبات کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ شاہ عالم کالونی تاجپورہ کے اس روشنی ماڈل سکول میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کو یونیفارم اور مفت کتابیں بھی مہیا کی جاتی ہیں اور کوالیفائیڈ ٹیچرز بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔