ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج کالج اور یونیورسٹی طلبہ کے مابین کلام اقبالؒ ترنم سے سنانے کا مقابلہ ہو گا

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوںکے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری ، کلام اقبالؒ ترنم سے سنانے،مصوری اوربیت بازی کے الگ الگ مقابلوں کاانعقاد کیاجا رہا ہے۔اس سلسلے میںآج منگل 19نومبرکو ساڑھے دس بجے صبح کالجوں اوریونیورسٹیوںکے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ منعقد ہوگا۔ ان تقریبات کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔